ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی کے نفاذ کیلئے مرکز اور ریاستوں میں تال میل ضروری: ارون جیٹلی 

جی ایس ٹی کے نفاذ کیلئے مرکز اور ریاستوں میں تال میل ضروری: ارون جیٹلی 

Tue, 30 May 2017 11:27:08    S.O. News Service

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) یکم جولائی سے ملک بھر میں مال وخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) لاگو کرنے کیلئے مرکزی حکومت پوری طرح مستعد ہے۔اس ٹیکس کو بامقصد طریقے سے لاگو کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل بہت ضروری ہے۔ یہ بات آج مرکزی وزیر خزانہ ودفاع ارون جیٹلی نے کہی۔ آج شہر کے جالہلی میں ایک ایکسائز اینڈ کسٹمز کے زیر اہتمام تربیتی اکاڈمی کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کے ذریعہ یکساں ٹیکس نظام ملک کے وفاقی ڈھانچے کا عکاس بنے گا۔ جی ایس ٹی کا نفاذ تمام ریاستوں سے مشورہ کے بعد ہی کیاجارہاہے۔ آنے والے دنوں میں ریاستوں کے ساتھ مرکزی حکومت مشوروں اور تال میل کے سلسلے کو اور بھی آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہاکہ نئے ٹیکس نظام کے لاگو کئے جانے سے ٹیکس کی چوری کرنے والوں کو آسانی سے پکڑا جاسکتاہے اور ساتھ ہی ٹیکسوں کے ذریعہ حکومتوں کو ہونے والی آمدنی میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم جولائی سے ملک بھر میں لاگو ہونے والے جی ایس ٹی نظام کیلئے سرکاری افسران اور ماتحت عملے کو پوری طرح مستعد کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمۂ کسٹمز کی طرف سے جو اکاڈمی بنگلور میں شروع کی گئی ہے اس اکاڈمی کے ذریعہ ٹیکسوں کے امور میں نوجوانوں کو خصوصی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ 


Share: